المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9129
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا فَضَالَةُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، حَدَّثَهُ . أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ مَرَّ بِرَجُلٍ جَالِسٍ فِي صَلَاتِهِ ، قَدْ وَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى فِي الصَّلَاةِ عَلَى عَيْنِهِ ، فَقَالَ لَهُ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تَجْلِسْ جِلْسَةَ قَوْمٍ قَدْ عُذِّبُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ فَضَالَةُ بْنُ يَعْقُوبَ .
ترجمہ
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو نماز میں بیٹھا تھا اور اس نے نماز میں اپنا بایاں ہاتھ اپنی آنکھ پر رکھا ہوا تھا، تو انہوں نے اس سے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ’ان لوگوں کی طرح مت بیٹھو جنہیں عذاب دیا گیا۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عجلان سے ابراہیم بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور فضالہ بن یعقوب اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“