المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا فَضَالَةُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَنَّ عُرْوَةَ ، حَدَّثَهُ عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ، فَلَمَّا جَلَسَ قَالَ : I " اجْلِسُوا ، فَسَمِعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ رَوَاحَةَ قَوْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " اجْلِسُوا I " ، فَجَلَسَ فِي بَنِي غَنْمٍ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ذَاكَ ابْنُ رَوَاحَةَ جَالِسٌ فِي بَنِي غَنْمٍ ، سَمِعَكَ وَأَنْتَ تَقُولُ لِلنَّاسِ : I " اجْلِسُوا I " ، فَجَلَسَ فِي مَكَانِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَلَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا فَضَالَةُ بْنُ يَعْقُوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کے دن منبر پر تشریف فرما ہوئے، جب بیٹھ گئے تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ سیدنا عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کا یہ فرمان ”بیٹھ جاؤ“ سنا تو (وہیں) بنو غنم (کے محلے) میں بیٹھ گئے۔ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ ابن رواحہ بنو غنم میں بیٹھے ہیں، انہوں نے آپ کو لوگوں سے ”بیٹھ جاؤ“ کہتے سنا تو وہیں اپنی جگہ بیٹھ گئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے ابراہیم بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم سے فضالہ بن یعقوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم بن منذر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“