❮
❯
حدیث نمبر: 9125
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنْ عَطَاءٍ . عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمْ تُقَاتِلِ الْمَلَائِكَةُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا يَوْمَ بَدْرٍ ، وَكَانَتْ تَكُونُ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ إِمْدَادًا ، وَلَمْ يَكُنْ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْخَيْلِ إِلَّا فَرَسَانِ : أَحَدُهُمَا لِلْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، وَالْآخَرُ لِأَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيِّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَلَا عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فرشتوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ مل کر صرف بدر کے دن قتال کیا، اس کے علاوہ (دیگر معرکوں میں) وہ محض مدد اور کمک کے طور پر آتے تھے۔ اور نبی کریم ﷺ کے ساتھ (بدر میں) صرف دو گھوڑے تھے: ایک سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کا اور دوسرا سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ کا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے ایوب بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ایوب سے عبد العزیز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابراہیم بن منذر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9125
تخریج حدیث «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11377، 11469، 12085»