المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَبِيعَةَ بْنَ عَبَّادٍ الدِّيَلِيَّ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَمَّا مَا أَسْمَعُكُمْ تَقُولُونَ : إِنَّ قُرَيْشًا كَانَتْ تَنَالُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنِّي أَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ أَنَّ مَنْزِلَهُ كَانَ بَيْنَ مَنْزِلِ أَبِي لَهَبٍ وَعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ ، فَكَانَ يَنْقَلِبُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَيْتِهِ ، فَيَجِدُ الْأَرْحَامَ وَالدِّمَاءَ ، وَالْأَنْجَاثَ ، قَدْ تَصَدَّتْ عَلَى بَابِهِ ، فَيُنَحِّي ذَلِكَ بِسِيَةِ قَوْسِهِ وَيَقُولُ : بِئْسَ الْجِوَارُ هَذَا يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ .
سیدنا ربیعہ بن عباد دیلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تم لوگوں کو جو میں یہ کہتے سنتا ہوں کہ قریش رسول اللہ ﷺ کو اذیت پہنچایا کرتے تھے، تو (اس بارے میں) میں نے زیادہ سے زیادہ جو کچھ دیکھا وہ یہ تھا کہ آپ ﷺ کا گھر ابولہب اور عقبہ بن ابی معیط کے گھروں کے درمیان تھا۔ رسول اللہ ﷺ جب اپنے گھر لوٹتے تو دیکھتے کہ آپ کے دروازے پر (جانوروں کی) بچہ دانیاں، خون اور گندگی ڈال دی گئی ہے، تو آپ ﷺ اسے اپنی کمان کے سرے سے ہٹا دیتے اور فرماتے: ”اے گروہِ قریش! یہ کیسا برا پڑوس ہے!“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن المنذر منفرد ہیں۔“