المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مَسْعَدَةُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مسعدہ ہے۔
حدیث نمبر: 9118
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : اكْشِفِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، ثُمَّ أَخَذَ تُرَابًا مِنْ بُطْحَانَ ، فَجَعَلَهُ فِي قَدَحٍ فِيهِ مَاءٌ ، فَصَبَّهُ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، وَلَا رَوَى عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى إِلَّا دَاوُدُ الْعَطَّارُ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے اور یہ دعا فرمائی: «اكْشِفِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ» ”اے لوگوں کے رب! ثابت بن قیس بن شماس سے تکلیف دور فرما دے۔“ پھر آپ ﷺ نے وادی بطحان کی کچھ مٹی لی، اسے پانی والے ایک پیالے میں ڈالا اور ان پر انڈیل دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یوسف بن محمد بن ثابت سے صرف عمرو بن یحییٰ نے روایت کیا ہے، اور عمرو بن یحییٰ سے صرف داود عطار نے روایت کیا ہے، اور ابن وہب اس میں منفرد ہیں۔“