المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَتَى رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْصَرَفَهُ مِنْ حُنَيْنٍ وَفِي ثَوْبِ بِلَالٍ فِضَّةٌ يَقْبِضُ مِنْهَا وَجَعَلَ يُعْطِي النَّاسَ ، فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ اعْدِلْ ، فَقَالَ : وَيْلَكَ ؛ مَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ ؟ لَقَدْ خِبْتُ وَخَسِرْتُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ I " فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : دَعْنِي فَأَقْتُلَ هَذَا الْمُنَافِقَ ، فَقَالَ : I " مَعَاذَ اللهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي ، إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غزوۂ حنین سے واپسی پر ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، اس وقت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں چاندی تھی جس میں سے آپ ﷺ مٹھی بھر کر لوگوں کو دے رہے تھے۔ اس نے کہا: ”اے محمد! انصاف کیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تیرا برا ہو! اگر میں ہی انصاف نہ کروں تو پھر کون انصاف کرے گا؟ اگر میں انصاف نہ کروں تو میں ناکام و نامراد ہو گیا۔“ تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس منافق کو قتل کر دوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی پناہ! کہ لوگ یہ باتیں کریں کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہوں۔ بے شک یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے۔“