المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9048
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ وَعُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَا : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ .
عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفَ أَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةً مِنْ خَمْرٍ بَعْدَمَا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ ، فَأَمَرَ بِهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشُقَّتْ ، فَقَالَ رَجُلٌ : لَوْ أَمَرْتَ بِهَا فَتُبَاعَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قبیلہ ثقیف کے ایک آدمی نے شراب حرام ہو جانے کے بعد رسول اللہ ﷺ کو شراب کی ایک مشک تحفے میں دی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کے بارے میں حکم دیا اور اسے پھاڑ دیا گیا (اور شراب بہا دی گئی)۔ ایک آدمی نے عرض کیا: ”کاش آپ حکم دیتے تو اسے بیچ دیا جاتا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس ذات نے اس کا پینا حرام کیا ہے اسی نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن زید سے صرف ابن لہیعہ نے روایت کیا ہے۔“