المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ، يَدَعُ امْرَأَتَهُ وَشَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ مِنْ أَجْلِي ، فَهُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ ، وَفَرْحَةٌ حِينَ يَلْقَانِي ، الصِّيَامُ جُنَّةٌ ، فَإِنْ قَاتَلَهُ أَحَدٌ أَوْ شَتَمَهُ أَحَدٌ فَلَا يُكَلِّمْهُ ، وَلْيَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابنِ آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہے، سوائے روزے کے، کیونکہ روزہ میرے لیے ہے اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔ وہ اپنی بیوی، اپنی خواہش، اپنے کھانے اور اپنے پینے کو میری خاطر چھوڑ دیتا ہے، لہٰذا روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک خوشی اس کے افطار کے وقت اور دوسری خوشی اس وقت جب وہ مجھ سے ملے گا۔ روزہ ڈھال ہے، پس اگر کوئی اس سے لڑائی کرے یا اسے گالی دے تو وہ اس سے بحث نہ کرے اور کہہ دے: ”میں روزے سے ہوں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عمر سے خالد بن نزار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“