المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9017
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ قَالَ حِينَ يَتَحَرَّكُ مِنَ اللَّيْلِ : بِسْمِ اللهِ ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ، وَسُبْحَانَ اللهِ ، عَشْرًا ، آمَنْتُ بِاللهِ وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ ، عَشْرًا ، وُقِيَ كُلَّ شَيْءٍ يَتَحَرَّفُهُ ، وَلَمْ يَنْبَغِي لِذَنْبٍ يُدْرِكُهُ إِلَى مِثْلِهَا .
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص رات کو جب بیدار ہو کر کروٹ بدلے تو دس بار «بِسْمِ اللهِ» کہے، دس بار «سُبْحَانَ اللهِ» کہے اور دس بار «آمَنْتُ بِاللهِ وَكَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ» کہے، تو اسے ہر اس چیز سے بچا لیا جاتا ہے جس کا اسے اندیشہ ہو، اور (اگلی رات) اسی وقت تک کسی گناہ کے لیے روا نہیں کہ اسے آ پکڑے۔“