المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9016
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ حُمَيْدُ بْنُ هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْغِفَارِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : سَيُصِيبُ أُمَّتِي دَاءُ الْأُمَمِ فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَمَا دَاءُ الْأُمَمِ ؟ قَالَ : I " الْأَشَرُ ، وَالْبَطَرُ ، وَالتَّدَابُرُ ، وَالتَّنَافُسُ فِي الدُّنْيَا ، وَالتَّبَاغُضُ ، وَالْبُخْلُ ، حَتَّى يَكُونَ الْبَغْيُ ، ثُمَّ يَكُونَ الْهَرْجُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْغِفَارِيِّ إِلَّا أَبُو هَانِئٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت کو بھی عنقریب وہی بیماری لاحق ہوگی جو پچھلی امتوں کو لاحق ہوئی تھی۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پچھلی امتوں کی بیماری کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اترانا، غرور و تکبر، ایک دوسرے سے پیٹھ پھیرنا، دنیا میں باہم مسابقت اور رشک، آپس میں بغض و عداوت اور بخل، یہاں تک کہ سرکشی و زیادتی عام ہو جائے گی، پھر قتل و خونریزی پھیل جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سعید غفاری سے صرف ابو ہانی نے روایت کیا ہے۔“