المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَمَّا أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ رَأَيْتُ فِيهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَقُلْتُ لِجِبْرِيلَ : لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ ؟ قَالَ : لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ ، فَرَجَوْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ ، فَقُلْتُ : وَمَنْ هُوَ ؟ فَقَالَ : عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ I " ، فَذَكَرَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ ، وَقَالَ : I " فَلَوْلَا مَا عَلِمْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ لَدَخَلْتُهُ I " ، فَبَكَى عُمَرُ ، وَقَالَ : بِأَبِي وَأُمِّي أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ .
قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَهُ . غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ : وَقَالَ : عُمَرُ غَيُورٌ ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ ، وَاللهُ أَغْيَرُ مِنَّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عِيسَى .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو میں نے اس میں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا: ”یہ محل کس کا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”قریش کے ایک آدمی کا۔“ مجھے امید ہوئی کہ شاید وہ میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ۔““ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کی اور فرمایا: ”اے ابوحفص! اگر مجھے تمہاری غیرت کا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“
عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے زید بن اسلم نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی کے مثل حدیث بیان کی، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”عمر بڑے غیرت مند ہیں، اور میں ان سے بھی زیادہ غیرت والا ہوں، اور اللہ ہم سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔““
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے صرف عبداللہ بن عمر نے روایت کیا ہے اور عبداللہ سے صرف عبدالرحمن بن اشرس نے، اور اس میں سعید بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“