المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 9001
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَأْمُرُ بِالتَّلْبِينَةِ لِلْمَرِيضِ وَالْمَحْزُونِ عَلَى الْهَالِكِ ، وَتَقُولُ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : التَّلْبِينَةُ تُجِمُّ فُؤَادَ الْمَرِيضِ ، وَتَذْهَبُ بِبَعْضِ الْحُزْنِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیمار اور کسی میت پر غم زدہ شخص کے لیے تلبینہ (جو کے آٹے کی پتلی کھیر) بنانے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”تلبینہ بیمار کے دل کو راحت و تقویت دیتی ہے اور غم کو کسی حد تک دور کر دیتی ہے۔““