❮
❯
حدیث نمبر: 9000
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ أَوْ غَزْوٍ ، فَلَمَّا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ : مَنْ يَمْلَأُ لَنَا حِيَاضَ الْأُثَايَةِ ؟ قَالَ جَابِرٌ : فَقُلْتُ : أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ ، فَمَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا الْأُثَايَةَ فَمَلَأْتُ الْحَوْضَ ، فَلَمَّا كَانَ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ جَاءَ رَجُلٌ فَنَزَلَ ، فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَانْطَلَقَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ، ثُمَّ جَاءَ فَتَوَضَّأَ مِنَ الْحَوْضِ ، ثُمَّ جَاءَ فَصَلَّى ، عَلَيْهِ إِزَارٌ مُلْتَحِفًا بِهِ ، فَتَوَضَّأْتُ ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ عَنْ يَسَارِهِ ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حج یا عمرہ یا غزوہ کے لیے مکہ سے روانہ ہوئے۔ راستے میں کسی مقام پر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اثایہ کے حوض ہمارے لیے کون بھرے گا؟“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں (بھروں گا)۔“ چنانچہ ہم چلتے رہے یہاں تک کہ اثایہ پہنچ گئے اور میں نے حوض بھر دیا۔ پھر رات کے کسی حصے میں ایک آدمی آیا اور اترا، دیکھا تو وہ رسول اللہ ﷺ تھے۔ آپ ﷺ گئے اور حاجت سے فارغ ہوئے، پھر آئے اور حوض سے وضو کیا، پھر آ کر نماز پڑھنے لگے، آپ ﷺ پر ایک تہبند تھا جسے اوڑھے ہوئے تھے۔ میں نے بھی وضو کیا، پھر آ کر آپ ﷺ کی بائیں جانب کھڑا ہو گیا، تو آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنی دائیں جانب کر لیا، پھر آپ ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وہب بن کیسان سے عبداللہ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 9000
تخریج حدیث «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1165، 1674، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2628، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15296، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2216، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4290، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4705، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8575»