المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8969
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الْمُضَمَّرَةِ ، فَكَانَتْ تُرْسَلُ مِنَ الْحَفْيَاءِ ، وَكَانَ أَمَدُهَا ثَنِيَّةَ الْوَدَاعِ ، وَسَابَقَ الْخَيْلَ الَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ ، وَكَانَتْ تُرْسَلُ ، وَكَانَ أَمَدُهَا مَسْجِدَ بَنِي زُرَيْقٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَسْوَدِ قَالَ :
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان گھوڑوں کی دوڑ کروائی جنہیں (دوڑ کے لیے) تیار کیا گیا تھا، انہیں حفیاء سے چھوڑا جاتا تھا اور ان کی آخری حد ثنیۃ الوداع تھی؛ اور آپ ﷺ نے ان گھوڑوں کی بھی دوڑ کروائی جنہیں تیار نہیں کیا گیا تھا، انہیں چھوڑا جاتا اور ان کی آخری حد مسجد بنی زریق تھی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الاسود رحمہ اللہ سے ابن لہیعہ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو الاسود رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“