المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8968
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي ، وَإِنَّهَا لَأَمَامَهُ ، بَيْنَ نَبِيِّ اللهِ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عبيد الله بن عمرو )ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے اور وہ آپ ﷺ کے سامنے، اللہ کے نبی ﷺ اور قبلے کے درمیان (لیٹی) ہوتیں۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے عبداللہ بن عمر اور ابو عبدالرحیم خالد بن یزید رحمہما اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
(دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید درست نام ”عبیداللہ بن عمرو“ ہے۔)