المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8956
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، ثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يُونُسَ وَعُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا أَمَّنَ الْقَارِئُ فَأَمِّنُوا ، فَمَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ الْمَلَائِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَقْرُونًا عَنْ يُونُسَ وَعُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، وَأَبِي سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَلَا عَنْ يَحْيَى إِلَّا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عِيسَى .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب قاری (امام) آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین کے موافق ہو گئی اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یونس اور عقیل کو ملا کر، زہری سے، سعید اور ابو سلمہ کے واسطے سے اس حدیث کو یحییٰ بن ایوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یحییٰ سے مفضل بن فضالہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سعید بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“