المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ أَخِي رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ : أَقْبَلَ إِلَيْنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ وَهُوَ يَقُولُ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَمْرٍ كَانَ بِكُمْ رَافِقًا ، نَهَى عَنِ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ ، وَحَرَّمَ كِرَى الْأَرْضِ .
قَالَ ابْنُ الْهَادِ : وَحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ أَبِيهِ بِهَذَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ رَافِعٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ الْهَادِ .
مروان بن عبدالرحمن رحمہ اللہ، جو سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں، بیان کرتے ہیں کہ سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرما رہے تھے: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے کام سے منع فرما دیا جو تمھارے لیے سہولت اور نفع کا باعث تھا؛ آپ ﷺ نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا اور زمین کو کرائے پر دینے کو حرام قرار دیا۔“
ابن الہاد رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے ابراہیم بن رافع بن خدیج رحمہ اللہ نے اپنے والد (سیدنا رافع رضی اللہ عنہ) سے یہی حدیث بیان کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مروان بن عبدالرحمن رحمہ اللہ اور ابراہیم بن رافع رحمہ اللہ سے یزید بن الہاد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“