المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، تَصَدَّقُوا وَتَقَرَّبُوا إِلَى اللهِ I " ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَلَمْ يَجِئْ أَحَدٌ بِشَيْءٍ ، حَتَّى رُئِيَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : I " أَيُّهَا النَّاسُ ، تَصَدَّقُوا وَتَقَرَّبُوا إِلَى اللهِ I " ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَجَاءَ بِقِطْعَةِ سِوَارٍ ، فَأَخَذَ مِنْهُ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ النَّاسُ تَتَابَعُوا فِي الصَّدَقَةِ ، فَأَسْفَرَ وَجْهُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ : مَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةَ كَانَ لَهُ أَجْرُهَا وَمِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، لَا يَنْقُصُ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا ، وَمَنْ سَنَّ سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ لَهُ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، لَا يَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْئًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ .
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! صدقہ کرو اور اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرو۔“ آپ ﷺ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی، مگر کوئی شخص کچھ لے کر نہ آیا، یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے چہرۂ مبارک پر (ناگواری کے) آثار دکھائی دینے لگے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے لوگو! صدقہ کرو اور اللہ عزوجل کا قرب حاصل کرو۔“ تو انصار کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور کنگن کا ایک ٹکڑا لے آیا، آپ ﷺ نے اسے قبول فرما لیا۔ جب لوگوں نے یہ دیکھا تو پے در پے صدقات لانے لگے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ کا چہرۂ مبارک روشن ہو گیا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ جاری کیا تو اسے اس کا اجر بھی ملے گا اور قیامت تک ان لوگوں کے اجر کے برابر بھی ملے گا جو اس پر عمل کریں گے، اور ان کے اجروں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اور جس نے کوئی برا طریقہ جاری کیا تو اس پر اس کا گناہ بھی ہوگا اور قیامت تک ان لوگوں کے گناہ کے برابر بھی جو اس پر عمل کریں گے، اور ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسیب بن رافع سے اسحاق بن یحییٰ بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں خالد بن نزار منفرد ہیں۔“