المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ : حَدَّثَنِي أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ : حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ ، قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ قَدْ وَضَعَ ثَوْبَهُ عَنْ فَخِذِهِ ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ يَسْتَأْذِنُ فَأَذِنَ لَهُ ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَيْئَتِهِ ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَاسْتَأْذَنَ ، فَأَذِنَ لَهُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى هَيْئَتِهِ ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَوْبَهُ ، فَتَجَلَّلَهُ ، فَتَحَدَّثُوا ، ثُمَّ خَرَجُوا ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، جَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِكَ وَأَنْتَ عَلَى هَيْئَتِكَ ، فَلَمَّا جَاءَ عُثْمَانُ تَجَلَّلْتَ ثَوْبَكَ ؟ فَقَالَ : أَلَا أَسْتَحْيِي مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ .
ام المومنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ”ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اپنا کپڑا اپنی ران سے ہٹا رکھا تھا، اتنے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت دے دی اور آپ ﷺ اپنی اسی حالت میں رہے۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں بھی اجازت دے دی اور آپ ﷺ اپنی اسی حالت پر رہے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے اپنا کپڑا لے کر اپنے اوپر ڈال لیا۔ پھر انہوں نے گفتگو کی اور اس کے بعد چلے گئے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ابوبکر اور عمر اور آپ کے کچھ اور صحابہ آئے تو آپ اپنی اسی حالت میں رہے، مگر جب عثمان آئے تو آپ نے اپنا کپڑا اوڑھ لیا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں اس شخص سے حیا نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیا کرتے ہیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے سعید بن سالم القداح رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“