المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8931
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " قَالَ اللهُ : خَلَقْتُ خَلْقًا أَلْسِنَتُهُمْ أَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، وَقُلُوبُهُمْ أَمَرُّ مِنَ الصَّبْرِ ، حَتَّى حَلَفْتُ لَأُتِيحَنَّهُمْ فِتْنَةً تَدَعُ الْحَلِيمَ فِيهِمْ حَيْرَانَ ، فَبِي يَغْتَرُّونَ ، وَعَلَيَّ يَجْتَرِئُونَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا حَمْزَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے ایک ایسی مخلوق پیدا کی ہے جن کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی اور دل ایلوے (کے کڑوے رس) سے زیادہ کڑوے ہیں، میں نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ میں ان پر ضرور ایسا فتنہ مسلط کروں گا جو بردبار آدمی کو بھی ان کے بیچ حیران و پریشان کر کے چھوڑ دے گا۔ پس وہ مجھ سے دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں اور مجھ پر جرأت کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن دینار رحمہ اللہ سے حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں حاتم بن اسماعیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“