المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَاجٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : أَكَلْتُ ثَرِيدَةً بِلَحْمٍ سَمِينٍ ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَتَجَشَّأُ ، فَقَالَ : I " اكْفُفْ عَلَيْكَ جُشَاءَكَ أَبَا جُحَيْفَةَ ، فَإِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ شِبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
فَمَا أَكَلَ أَبُو جُحَيْفَةَ مِلْءَ بَطْنِهِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا ، كَانَ إِذَا تَغَدَّى لَا يَتَعَشَّى ، وَإِذَا تَعَشَّى لَا يَتَغَدَّى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَاجٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے چربیلے گوشت کے ساتھ ثرید کھایا، پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو مجھے ڈکاریں آ رہی تھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابو جحیفہ! اپنی ڈکار کو روکو، کیونکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیٹ بھر کر کھانے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ دیر تک بھوکے رہیں گے۔“
چنانچہ اس کے بعد ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ نے وفات تک کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا؛ جب وہ دوپہر کا کھانا کھا لیتے تو رات کا کھانا نہ کھاتے، اور جب رات کا کھانا کھا لیتے تو دوپہر کا کھانا نہ کھاتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ولید بن عمرو بن ساج سے علی بن ثابت جزری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“