المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8925
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمَعْرُوفُ وَالْمُنْكَرُ يُنْصَبَانِ لِلنَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَأَمَّا الْمَعْرُوفُ فَيَعِدُ أَهْلَهُ الْجَنَّةَ وَيُبَشِّرُهُمْ ، وَأَمَّا الْمُنْكَرُ فَيَقُولُ لِأَهْلِهِ : إِلَيْكُمْ إِلَيْكُمْ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُ إِلَّا لُزُومًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
ترجمہ
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کے سامنے نیکی اور برائی کو (مجسم صورت میں) کھڑا کیا جائے گا۔ نیکی اپنے اہل سے جنت کا وعدہ کرے گی اور انہیں خوشخبری سنائے گی، اور برائی اپنے اہل سے کہے گی: ”دور ہٹو، دور ہٹو“، مگر وہ اس کے ساتھ چمٹے رہنے کے سوا کچھ نہ کر سکیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث حماد بن سلمہ سے صرف اسد بن موسیٰ نے روایت کی ہے۔“