المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8913
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ حَيٌّ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُمْ : بَنُو سَلِمَةَ ، رَهْطُ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، فَقَالَ : يَا بَنِي سَلِمَةَ ، مَنْ سَيِّدُكُمْ ؟ قَالُوا : جَدُّ بْنُ قَيْسٍ ، وَإِنَّا لَنُبَخِّلُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَى مِنَ الْبُخْلِ ؟ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا أَبُو الرَّبِيعِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”انصار کا ایک قبیلہ آیا جسے بنو سلمہ کہا جاتا تھا، یہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا خاندان تھا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جد بن قیس، البتہ ہم اسے بخیل سمجھتے ہیں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اور بخل سے بڑھ کر کون سی بیماری زیادہ مہلک اور متعدی ہے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن دینار سے، انہوں نے جابر رضی اللہ عنہما سے، ابو الربیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“