❮
❯
حدیث نمبر: 8911
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ : ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِلْحَفَةٌ مَصْبُوغَةٌ بِوَرْسٍ ، فَكَانَ يَلْبَسُهَا فِي بَيْتِهِ ، وَيَدُورُ فِيهَا عَلَى نِسَائِهِ ، وَيُصَلِّي فِيهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ کے پاس ورس (ایک زرد خوشبودار گھاس) سے رنگی ہوئی ایک چادر تھی، آپ ﷺ اسے اپنے گھر میں اوڑھتے، اسی چادر میں اپنی ازواجِ مطہرات کے ہاں چکر لگاتے اور اسی میں نماز بھی ادا فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے داود بن عطاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور داود بن عطاء سے روایت کرنے میں عبدالملک بن مسلمہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8911
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود
تخریج حدیث «قال الهيثمي: عن شيخه مقدام بن داود وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 130»»