المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8908
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ : ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ جَزِّ السِّبَالِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الْأَسْوَدِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مونچھیں جڑ سے مونڈنے (کاٹ ڈالنے) سے منع فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو الزبیر سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو الاسود اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“