المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8887
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيَرِدَنَّ عَلَيَّ الْحَوْضَ رَجُلَانِ ، فَإِذَا رَأَيْتُهُمَا رُفِعَا لِي ، اخْتُلِجَا دُونِي .
لَمْ يَرْوِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس حوض پر ضرور دو آدمی آئیں گے، پھر جب میں انہیں دیکھوں گا اور وہ میرے سامنے پیش کیے جائیں گے تو وہ مجھ سے دور کھینچ لیے جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مبارک بن فضالہ نے عبدالعزیز بن صہیب سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی۔“