المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا أَسَدٌ : ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : جَاءَ يَهُودِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، تَزْعُمُ أَنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى مِثْلَ قُوَّةِ مِائَةٍ فِي الْأَكْلِ ، وَالشُّرْبِ ، وَالشَّهْوَةِ ، وَالْجِمَاعِ I " ، فَقَالَ الْيَهُودِيُّ : إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ يَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ ، وَالْجَنَّةُ مُطَهَّرَةٌ ؟ قَالَ : I " حَاجَةُ أَحَدِهِمْ عَرَقٌ يَفِيضُ مِنْ جِلْدِهِ كَرِيحِ الْمِسْكِ ، فَإِذَا بَطْنُهُ قَدْ ضَمُرَ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک یہودی نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے ابوالقاسم! آپ کا دعویٰ ہے کہ جنتی لوگ جنت میں کھائیں پئیں گے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنتی آدمی کو کھانے، پینے، خواہش اور جماع میں سو آدمیوں کے برابر قوت عطا کی جاتی ہے۔“ یہودی نے کہا: ”جو شخص کھاتا پیتا ہے اسے تو حاجت بھی پیش آتی ہے، جبکہ جنت تو پاکیزہ جگہ ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے کسی کی حاجت بس پسینہ ہوگی جو اس کی جلد سے مشک کی خوشبو جیسا بہہ نکلے گا، اور اس کے بعد اس کا پیٹ ہلکا پھلکا ہو جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو فضیل سے اسد بن موسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“