المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8862
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ : أَفْرَغَ عَلَى يَدَيْهِ ثَلَاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ ، ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ثَلَاثًا ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ، ثُمَّ أَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ وَجَسَدِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَالِدُ بْنُ نِزَارٍ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب غسلِ جنابت فرماتے تو نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے: پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر تین بار پانی بہاتے، پھر اپنی شرمگاہ کو دھوتے، پھر اپنا بایاں ہاتھ تین بار دھوتے، پھر تین بار کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے، پھر تین بار چہرہ دھوتے، پھر دونوں بازو تین بار دھوتے، پھر اپنے سر اور پورے جسم پر پانی بہاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے عمر بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں خالد بن نزار منفرد ہیں۔“