المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مِقْدَامٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مقدام ہے۔
حدیث نمبر: 8842
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا خَالِدٌ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ أَحَدَنَا يُصْبِحُ وَلَمْ يُوتِرْ ، يَغْلِبُهُ النَّوْمُ ؟ قَالَ : فَلْيُوتِرْ إِذَا أَصْبَحَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَوْصُولًا عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، إِلَّا ابْنُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ مَقْطُوعًا عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا گیا، عرض کیا گیا: ”ہم میں سے کوئی شخص ایسا ہوتا ہے کہ صبح ہو جاتی ہے اور اس نے وتر نہیں پڑھے ہوتے، کیونکہ نیند اس پر غالب آ گئی ہوتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ صبح ہونے پر وتر پڑھ لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے متصل سند کے ساتھ ان کے بیٹے عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، جبکہ ایک جماعت نے اسے عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے مقطوعاً روایت کیا ہے۔“