المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدٌ قَالَ : نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ دَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ ، فَقَالَ : I " إِنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي فَبَكَتْ ، فَقَالَ : I " لَا تَبْكِينَ ، فَإِنَّكِ لَأَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي I " ، فَضَحِكَتْ . فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَتْ لَهَا : رَأَيْنَاكِ بَكَيْتِ ، ثُمَّ ضَحِكْتِ . فَقَالَتْ : إِنَّهُ قَالَ لِي : I " نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي I " فَبَكَيْتُ ، فَقَالَ : I " لَا تَبْكِينَ ، فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي I " ، فَضَحِكْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا هِلَالٌ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: ”یقیناً مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ہے“، تو وہ رونے لگیں۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم مت روؤ، کیونکہ میرے گھر والوں میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی“، تو وہ ہنس دیں۔ نبی ﷺ کی بعض ازواجِ مطہرات نے انہیں دیکھا تو ان سے کہا: ”ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ روئیں، پھر ہنس دیں“۔ انہوں نے جواب دیا: ”آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا: ”مجھے میری وفات کی خبر دے دی گئی ہے“، تو میں رو پڑی، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم مت روؤ، کیونکہ میرے گھر والوں میں سے تم سب سے پہلے مجھ سے آ ملو گی“، تو میں ہنس دی۔“
اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف ہلال رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔