❮
❯
حدیث نمبر: 8803
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : ثَنَا عَبْدُ اللهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُحَدِّثُ فِي الْعَنَانِ ، وَالْعَنَانُ : الْغَمَامُ ، فِي الْأَمْرِ يَكُونُ فِي الْأَرْضِ ، فَيَسْمَعُ الشَّيَاطِينُ مِنْهُمُ الْكَلِمَةَ ، فَيُلْقُونَهَا فِي آذَانِ الْكَهَنَةِ ، فَيَزِيدُوا فِيهَا مِائَةَ كَذْبَةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرشتے عنان یعنی بادل میں اس معاملے کا ذکر کرتے ہیں جو زمین میں ہونے والا ہوتا ہے، تو شیاطین ان سے ایک بات سن لیتے ہیں اور اسے کاہنوں کے کانوں میں ڈال دیتے ہیں، پھر وہ اس میں سو جھوٹ اور ملا دیتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابوالاسود رحمہ اللہ سے صرف سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور سعید رحمہ اللہ سے صرف خالد رحمہ اللہ نے، اور لیث رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8803
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3210، 3287»