❮
❯
حدیث نمبر: 8788
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : قَالَ إِبْلِيسُ لِرَبِّهِ : بِعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي بَنِي آدَمَ مَا دَامَتِ الْأَرْوَاحُ فِيهِمْ ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ : بِعِزَّتِي وَجَلَالِي لَا أَبْرَحُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ابلیس نے اپنے رب سے کہا: ’تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم! جب تک بنی آدم میں جانیں (روحیں) باقی ہیں، میں انہیں گمراہ کرتا رہوں گا۔‘ تو اس کے رب نے فرمایا: ’میری عزت اور میرے جلال کی قسم! جب تک وہ مجھ سے بخشش مانگتے رہیں گے، میں انہیں بخشتا رہوں گا۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو سعید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کی جاتی ہے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8788
تخریج حدیث «قال الهيثمي: أحد إسنادي أحمد رجاله رجال الصحيح وكذلك أحد إسنادي أبي يعلى «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 207»»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7767، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11409، 11416، 11543، 11908، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1273، 1399، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 932»