المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8757
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي الْحَكَمِ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ ، أَنَّ ابْنَ هُرْمُزَ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْرَجِ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ مُسْلِمٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل كلمة (أبي) زائدة ، ويكون قد نسب إلى جده في هذه الرواية والله أعلم .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث اعرج رحمہ اللہ سے حکم بن مسلم رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور شاید لفظ ”ابی“ زائد ہے، اور اس روایت میں انہیں ان کے دادا کی طرف منسوب کیا گیا ہے، واللہ اعلم۔