المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8756
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ يَوْمَ ذِي الشِّمَالَيْنِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ لَمْ يُدْخِلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ بَيْنَ أَيُّوبَ ، وَابْنِ سِيرِينَ : عَبْدَ الْكَرِيمِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي هِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ذوالشمالین والے دن سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کیے۔
اس حدیث کے راویوں میں سے کسی نے بھی ایوب سختیانی رحمہ اللہ اور ابن سیرین رحمہ اللہ کے درمیان عبدالکریم رحمہ اللہ کو داخل نہیں کیا، سوائے سعید بن ابی ہلال رحمہ اللہ کے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں جو خالد بن یزید رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں۔