المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 875
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَتِيقٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : I " قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : إِذَا اشْتَكَى عَبْدِي ، فَأَظْهَرَ الْمَرَضَ مِنْ قَبْلِ ثَلَاثٍ ، فَقَدْ شَكَانِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَتِيقٌ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: جب میرا بندہ بیمار ہو جائے اور وہ تین دن (گزرنے) سے پہلے ہی اپنی بیماری کا اظہار کر دے، تو بلاشبہ اس نے میرا شکوہ کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مقبری رحمہ اللہ سے صرف عبدالرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے نقل کرنے میں عتیق رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“