❮
❯
حدیث نمبر: 8742
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي أَبُو شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ رَضِيَ بِاللهِ رَبًّا ، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ I " ، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَحَمِدْتُ وَكَبَّرْتُ وَشَهِدْتُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " وَأُخْرَى يَا أَبَا سَعِيدٍ ، يَرْفَعُ اللهُ بِهَا أَهْلَهَا فِي الْجَنَّةِ مِائَةَ دَرَجَةٍ ، مَا بَيْنَ كُلِّ دَرَجَتَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ I " ، قُلْتُ : وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : I " الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ هَكَذَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو شُرَيْحٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ، وَرَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے اللہ کی حمد کی، اللہ اکبر کہا اور شہادت دی۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابو سعید! ایک اور عمل بھی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کے کرنے والوں کو جنت میں سو درجے بلند فرمائے گا، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو شریح نے ابو ہانئ سے، انہوں نے ابو علی سے اسی طرح روایت کیا ہے، جبکہ لیث بن سعد اور عبداللہ بن وہب نے اسے ابو ہانئ سے، انہوں نے ابو عبدالرحمن سے، انہوں نے ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8742
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1884، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 863، 4612، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1910، 2475، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3131 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4324، 9748، 9749، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1529، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2301، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18565، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11271، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 922، 999، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 29893، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3167»