المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَنَّ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ ، أَخْبَرَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِالنَّاسِ ، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ ، فَلَمَّا أَحَسَّ بِهِ النَّاسُ خَلَعُوا نِعَالَهُمْ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الصَّلَاةِ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ ، فَقَالَ : إِنَّ الْمَلَكَ أَتَانِي ، فَأَخْبَرَنِي أَنَّ بِنَعْلَيَّ أَذًى ، فَإِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَلْيَقْلِبْ نَعْلَيْهِ ، فَإِنْ رَأَى فِيهِمَا شَيْئًا فَلْيَمْسَحْهُمَا ، ثُمَّ لِيُصِلِّ فِيهِمَا إِنْ بَدَا لَهُ ، أَوْ لِيَخْلَعْهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ I " وَرَوَاهُ دَاوُدُ الْعَطَّارُ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو (دورانِ نماز) اپنے جوتے اتار دیے، جب لوگوں کو اس کا پتا چلا تو انہوں نے بھی اپنے جوتے اتار دیے۔ جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میرے پاس فرشتہ آیا تھا، اس نے مجھے بتایا کہ میرے جوتوں میں گندگی لگی ہوئی ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی مسجد کے دروازے پر آئے تو اپنے جوتوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ لے، اگر ان میں کوئی چیز (گندگی) دیکھے تو انہیں (زمین پر) رگڑ کر صاف کر لے، پھر اگر چاہے تو انہی میں نماز پڑھ لے یا انہیں اتار دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے، انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، عباد بن کثیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن ایوب منفرد ہیں۔ اور اسے داود العطار نے معمر سے، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے ابو نضرہ سے، انہوں نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور عبدالرزاق نے معمر سے، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے ایک آدمی سے، انہوں نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کیا ہے۔“