المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ : أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ يَعْنِي الْمَقْبُرِيَّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : I " إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَالَ : مَرِضْتُ فَلَمْ يَعُدْنِي عِبَادِي ، وَظَمِئْتُ فَلَمْ يَسْقِنِي عِبَادِي قَالَ : أَنْتَ يَا رَبِّ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، يَمْرَضُ عَبْدِيَ الْمُؤْمِنُ ، وَلَوْ عِيدَ عِيدَ لِي ، وَيَعْطَشُ عَبْدِي فِي الصَّحْرَاءِ ، فَلَوْ يُسْقَى سُقِيَ لِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا: ”میں بیمار ہوا تو میرے بندوں نے میری عیادت نہیں کی، اور مجھے پیاس لگی تو میرے بندوں نے مجھے پانی نہیں پلایا۔“ (بندہ) عرض کرے گا: ”اے میرے رب! کیا تو (بیمار اور پیاسا ہوتا ہے)؟“ اللہ فرمائے گا: ”ہاں، میرا مومن بندہ بیمار ہوتا ہے، اگر اس کی عیادت کی جاتی تو وہ میری ہی عیادت ہوتی، اور میرا بندہ صحرا میں پیاسا ہوتا ہے، اگر اسے پانی پلایا جاتا تو وہ مجھے ہی پلایا جاتا۔““
اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے عبید اللہ بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں لیث منفرد ہیں۔