المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ : حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْخَوْلَانِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يَقُولُ : أُمِّرَ عَلَيْنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ ، فَنَحَرَ لَنَا سَبْعَ جَزَائِرَ ، فَهَبَطْنَا سَاحِلَ الْبَحْرِ ، فَإِذَا نَحْنُ بِأَعْظَمِ حُوتٍ ، فَأَقَمْنَا عَلَيْهِ ثَلَاثًا ، وَحَمَلْنَا مِنْهُ مَا شِئْنَا مِنْ وَدَكٍ فِي الْأَسْقِيَةِ ، وَالْغَرَائِرِ ، وَسِرْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ ، فَقَالَ : لَوْ نَعْلَمُ أَنَّا نُدْرِكُهُ قَبْلَ أَنْ يَرُوحَ أَحْبَبْنَا أَنْ لَوْ كَانَ عِنْدَنَا مِنْهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ الْخَوْلَانِيِّ إِلَّا بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ ، وَلَا عَنْ بَكْرٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہما کو ہمارا امیر مقرر کیا گیا، (دورانِ سفر) ہمیں شدید بھوک نے آ لیا تو انہوں نے ہمارے لیے سات اونٹ ذبح کیے۔ پھر ہم سمندر کے کنارے پر اترے تو اچانک ہمیں ایک بہت بڑی مچھلی ملی، ہم نے اس کے پاس تین دن قیام کیا اور اس کی چربی میں سے جتنی چاہی مشکیزوں اور بوریوں میں بھر لی۔ پھر ہم چلتے رہے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچ گئے اور آپ ﷺ کو اس کی خبر دی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ ہم اس کے خراب (بدبودار) ہونے سے پہلے اسے پا لیں گے تو ہمیں پسند ہوتا کہ اس میں سے کچھ ہمارے پاس بھی ہوتا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو حمزہ خولانی سے اس حدیث کو بکر بن سوادہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ بکر سے جعفر بن ربیعہ کے سوا کسی نے، اس میں لیث منفرد ہیں۔“