المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ جَارِيَةَ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ وَكَثِيرِ بْنِ حُسَيْنٍ ، أَنَّهُمْ تَنَازَعُوا فِي الْقَطْعِ ، فَدَخَلُوا عَلَى عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَحَدَّثَتْهُمْ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَا قَطْعَ إِلَّا فِي رُبُعِ دِينَارٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْعَلَاءِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، وَعَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، وَكَثِيرِ بْنِ حُسَيْنٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ .
اسود بن علاء بن جاریہ، ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف، عبدالملک بن مغیرہ اور کثیر بن حسین رحمہم اللہ کا (چور کا ہاتھ) کاٹنے کے بارے میں آپس میں اختلاف ہو گیا، تو وہ عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ کے پاس گئے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے انہیں بیان کیا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”چوتھائی دینار (سے کم) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسود بن علاء، ابو سلمہ، عبدالملک بن مغیرہ اور کثیر بن حسین سے جعفر بن ربیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں یحییٰ بن ایوب منفرد ہیں۔“