المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8702
حَدَّثَنَا مُطَّلِبٌ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا نُفَاضِلُ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَنَقُولُ : أَبُو بَكْرٍ ، وَعُمَرُ ، وَعُثْمَانُ ، ثُمَّ اسْتَوَى النَّاسُ ، فَيَبْلُغُ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا يُنْكِرُ ذَلِكَ عَلَيْنَا .
وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ : ثُمَّ يَبْلُغُ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يُنْكِرُ عَلَيْنَا ، إِلَّا بُكَيْرٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کے درمیان فضیلت کا درجہ بیان کیا کرتے تھے، چنانچہ ہم کہتے: ابوبکر، پھر عمر، پھر عثمان رضی اللہ عنہم، پھر باقی لوگ برابر ہیں۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچتی تو آپ ﷺ ہم پر اس کی تردید نہ فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”نافع سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے بکیر کے سوا کسی نے یہ نہیں کہا کہ پھر یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچتی اور آپ ﷺ ہم پر اس کا انکار نہ فرماتے۔“