❮
❯
حدیث نمبر: 8701
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِمَاسَةَ الْمَهْرِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ أَرْضًا يُذْكَرُ فِيهَا الْقَرَارِيطُ ، فَاسْتَوْصُوا بِأَهْلِهَا خَيْرًا ، فَإِنَّ لَهُمْ ذِمَّةً وَرَحِمًا ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ رَجُلَيْنِ يَقْتَتِلَانِ عَلَى مَوْضِعِ لَبِنَةٍ فَاخْرُجْ مِنْهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ I " .
ترجمہ

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم عنقریب ایک ایسی سرزمین فتح کرو گے جس میں ’قیراط‘ کا ذکر کیا جاتا ہے، تو وہاں کے باشندوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت قبول کرنا، کیونکہ ان کے لیے عہد و ذمہ بھی ہے اور رشتہ داری بھی۔ پھر جب تم دو آدمیوں کو ایک اینٹ کی جگہ پر لڑتے جھگڑتے دیکھو تو وہاں سے نکل جانا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو ذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں حرملہ بن عمران منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8701
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2543، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6676، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18807، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21921، 21922، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1256، 2363»