المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَخْنَسِ .
أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ ، وَهُوَ يَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَنَّهُ كَانَ مَعَهُ عَاشِرَ عَشَرَةٍ ، فَقَالَ : أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فِي الْجَنَّةِ ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فِي الْجَنَّةِ I " وَإِنْ أَشَأْ أَخْبَرْتُكُمْ بِالتَّاسِعِ . فَقَالَ الْقَوْمُ : مَنْ هُوَ يَا سَعِيدُ ؟ فَقَالَ : هُوَ أَنَا ، ثُمَّ بَكَى .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ السَّكُونِيِّ وَهُوَ أَبُو شُجَاعِ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ .
وَقَدْ رَوَاهُ شُعْبَةُ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ النَّخَعِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، وَعَمْرُو بْنُ قَيْسٍ الْمُلَائِيُّ : عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّبَّاحِ .
عبدالرحمن بن الاخنس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ رسول اللہ ﷺ کے متعلق گواہی دے رہے تھے کہ وہ خود بھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ان دس افراد میں سے ایک تھے، پس آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہیں اور سعد بن ابی وقاص جنت میں ہیں۔“ (پھر سیدنا سعید نے) فرمایا: ”اور اگر میں چاہوں تو تمہیں نویں شخص کے متعلق بھی خبر دے دوں۔“ لوگوں نے پوچھا: اے سعید! وہ کون ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”وہ میں ہوں،“ پھر وہ رو پڑے۔
ولید بن قیس السکونی (جو کہ ابوشجاع بن ولید ہیں) رحمہ اللہ سے اس حدیث کو محمد بن طلحہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔
البتہ حر بن الصباح سے اسے شعبہ، حسن بن عبید اللہ النخعی، محمد بن جحادہ اور عمرو بن قیس الملائی رحمہم اللہ نے بھی روایت کیا ہے۔