المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ : أَخْبَرَنِي تَمِيمٌ الدَّارِيُّ ، أَوْ أُخْبِرْتُ أَنَّ تَمِيمًا الدَّارِيَّ I " رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ نَهْيِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعَصْرِ I " ، فَأَتَاهُ عُمَرُ ، فَضَرَبَهُ بِالدِّرَّةِ ، فَأَشَارَ إِلَيْهِ تَمِيمٌ أَنِ اجْلِسْ وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ ، فَجَلَسَ عُمَرُ حَتَّى فَرَغَ تَمِيمٌ ، فَقَالَ لِعُمَرَ : لِمَ ضَرَبْتَنِي ؟ قَالَ : لِأَنَّكَ رَكَعْتَ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ ، وَقَدْ نَهَيْتُ عَنْهُمَا قَالَ : فَإِنِّي قَدْ صَلَّيْتُهَا مَعَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عُمَرُ : I " إِنِّي لَيْسَ بِي إِيَّاكُمْ أَيُّهَا الرَّهْطُ ، وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ يَأْتِيَ بَعْدَكُمْ قَوْمٌ يُصَلُّونَ مَا بَيْنَ الْعَصْرِ إِلَى الْمَغْرِبِ حَتَّى يَمُرُّوا بِالسَّاعَةِ الَّتِي نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلُّوا فِيهَا كَمَا يُصَلُّوا بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ ، ثُمَّ يَقُولُونَ : قَدْ رَأَيْنَا فُلَانًا وَفُلَانًا يُصَلُّونَ بَعْدَ الْعَصْرِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے بتایا، یا (یوں فرمایا کہ) مجھے خبر دی گئی کہ سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی عصر کے بعد نماز سے ممانعت کے بعد (بھی) دو رکعتیں پڑھیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور انہیں کوڑا مارا۔ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے نماز ہی کی حالت میں انہیں اشارہ کیا کہ بیٹھ جائیے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے یہاں تک کہ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ فارغ ہو گئے۔ پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”آپ نے مجھے کیوں مارا؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم نے یہ دو رکعتیں پڑھیں، حالانکہ میں ان سے منع کر چکا تھا۔“ سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے تو یہ دو رکعتیں اس ہستی کے ساتھ پڑھی ہیں جو آپ سے بہتر ہیں، یعنی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے جماعت! مجھے تمہاری ذات سے کوئی خدشہ نہیں، لیکن مجھے ڈر ہے کہ تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو عصر سے مغرب تک نماز پڑھتے رہیں گے، یہاں تک کہ اس وقت میں بھی پڑھ لیں گے جس میں رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے، جیسے وہ ظہر اور عصر کے درمیان پڑھتے ہیں، پھر کہیں گے: ہم نے فلاں اور فلاں کو عصر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“