❮
❯
حدیث نمبر: 8683
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَفِيفِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا أَيُّوبَ ، صَاحِبَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرَّجُلِ يُصَلِّي فِي بَيْتِهِ ، ثُمَّ يَأْتِي الْمَسْجِدَ فَيُدْرِكُ تِلْكَ الصَّلَاةَ ، أَيُعِيدُ مَعَ النَّاسِ أَمْ لَا ؟ فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ : قَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، يُعِيدُهَا ، وَذَلِكَ سَهْمُ جَمْعٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : بُكَيْرُ بْنُ الْأَشَجِّ I " .
ترجمہ

یعقوب بن عفیف بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جو اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہے، پھر مسجد میں آتا ہے اور وہی نماز (جماعت سے ہوتی) پا لیتا ہے، کیا وہ لوگوں کے ساتھ دوبارہ پڑھے یا نہیں؟ تو سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے اس بارے میں رسول اللہ ﷺ سے پوچھا تھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، وہ اسے دوبارہ پڑھے، اور یہ اسے جماعت (میں شریک ہونے والوں) کے حصے کے ثواب میں شامل کر دے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں بکیر بن اشج رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8683
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 438، وأبو داود فى «سننه» برقم: 578، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3700، 3701، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3997، 3998»