المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ يُقَالُ لَهُ : عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ جَدَّتَهُ خَيْرَةَ امْرَأَةَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَتَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحُلِيٍّ لَهَا ، فَقَالَتْ : إِنِّي تَصَدَّقْتُ بِهَذَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهُ لَا يَجُوزُ لِلْمَرْأَةِ فِي مَالِهَا أَمْرٌ إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا ، فَهَلِ اسْتَأْذَنْتِ كَعْبًا ؟ I " فَقَالَتْ : نَعَمْ ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى كَعْبٍ ، فَقَالَ : I " هَلْ أَذِنْتَ لِلْخَيْرَةِ أَنْ تَصَدَّقَ بِحُلِيِّهَا هَذَا ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، فَقَبِلَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ خَيْرَةَ امْرَأَةِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ I " .
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے پوتے (عبداللہ بن یحییٰ رحمہ اللہ) اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ ان کی دادی سیدہ خیرہ رضی اللہ عنہا، جو سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، اپنا زیور لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا: ”میں نے یہ زیور صدقہ کر دیا ہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورت کے لیے اپنے مال میں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کوئی تصرف جائز نہیں، تو کیا تم نے کعب سے اجازت لی ہے؟“ انھوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا کعب رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا اور ان سے پوچھا: ”کیا تم نے خیرہ کو اپنا یہ زیور صدقہ کرنے کی اجازت دی ہے؟“ انھوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ تب رسول اللہ ﷺ نے ان سے وہ زیور قبول فرما لیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ خیرہ رضی اللہ عنہا زوجہ کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں لیث رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“