المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ - اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ : لَا أَعْرِفَنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِيهِ الْأَمْرُ مِنْ أَمْرِي ، وَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَى أَرِيكَتِهِ ، يَقُولُ : مَا وَجَدْنَا فِي كِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ عَمِلْنَا بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا اللَّيْثُ I " وَرَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کی موجودگی میں فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کے پاس میرے احکام میں سے کوئی حکم پہنچے اور وہ اپنی مسند پر ٹیک لگائے ہوئے یہ کہے: ‘ہم کتاب اللہ عزوجل میں جو پائیں گے اسی پر عمل کریں گے۔’“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو نضر رحمہ اللہ سے، انہوں نے موسیٰ بن عبداللہ بن قیس رحمہ اللہ سے، لیث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔
اور اسے سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے مالک بن انس رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو نضر رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبیداللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے۔“