المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8670
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، جَمِيعًا ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ الْعَبَّاسِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الْمَازِنِيِّ قَالَ : أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يُصَلِّي حَتَّى يُصْبِحَ أَنْ قَدْ تَهَجَّدَ إِنَّمَا التَّهَجُّدُ الصَّلَاةُ بَعْدَ رَقْدَةٍ ، ثُمَّ الصَّلَاةُ بَعْدَ رَقْدَةٍ ، ثُمَّ الصَّلَاةُ بَعْدَ رَقْدَةٍ ، تِلْكَ كَانَتْ صَلَاةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " لَا يُرْوَى هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ I " .
ترجمہ
سیدنا حجاج بن عمرو مازنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ جب وہ رات کو کھڑا ہو کر صبح تک نماز پڑھتا رہے تو اس نے تہجد پڑھ لی؟ تہجد تو نیند کے بعد نماز پڑھنے کا نام ہے، پھر نیند کے بعد نماز، پھر نیند کے بعد نماز۔ رسول اللہ ﷺ کی نماز ایسی ہی ہوا کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں سیدنا حجاج بن عمرو رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہیں، جعفر بن ربیعہ رحمہ اللہ ان دونوں کو روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“