المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
حدیث نمبر: 8655
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ بِنْتِ عُقْبَةَ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : لَيْسَ الْكَذَّابُ الَّذِي يَمْشِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ ، فَيَنْمِي خَيْرًا بِقَوْلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ .
ترجمہ
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ شخص جھوٹا نہیں جو لوگوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے چلتا پھرتا ہے اور اپنی بات سے بھلائی کی بات آگے پہنچاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں لیث بن سعد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“