المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُطَّلِبٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام مطلب ہے۔
وَبِهِ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ خَالِدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أُمِّ كُلْثُومٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي ، فَقَامَ إِلَى جَنْبِهِ ، فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ ، فَجَاءَ عَقْرَبٌ حَتَّى انْتَهَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ تَرَكَتْهُ ، فَذَهَبَتْ نَحْوَ عَلِيٍّ ، فَضَرَبَهَا بِنَعْلِهِ حَتَّى قَتَلَهَا ، فَلَمْ يَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِهَا بَأْسًا .
لَمْ يُرْوَ هَذَانِ الْحَدِيثَانِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ I " .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے، چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہو گئے اور آپ ﷺ کے ساتھ نماز میں شامل ہو گئے۔ اتنے میں ایک بچھو آیا یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچ گیا، پھر اس نے آپ ﷺ کو چھوڑ دیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف چل پڑا، تو انہوں نے اسے اپنی جوتی سے مارا یہاں تک کہ اسے مار ڈالا، اور رسول اللہ ﷺ نے اس کے مارنے میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ دونوں حدیثیں امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف اسی سند سے مروی ہیں، ان دونوں کو روایت کرنے میں لیث بن سعد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“